سرینگر:23/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے جمعہ کو پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے اتحاد بنانے کا مقصد ہماری پارٹی کی قیادت والے تیسرے محاذ کو اقتدار سے باہر رکھنا ہے۔ لون نے پی ڈی پی چھوڑ کر آئے عمران انصاری کے ساتھ نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے جموں کشمیر کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے اور وہ کبھی کسی دوسری تنظیم کو ابھرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے پر مجھ پر سوال کھڑا کیا گیا ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ بی جے پی کے ساتھ جڑنے کا سلسلہ عمر عبداللہ کے وقت سے شروع ہو گیا تھا جو واجپئی حکومت کے پوسٹربوائے تھے۔ لون نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے بارے میں کیا کہیں، وہ صرف بی جے پی کی مدد سے تین سال اقتدار میں رہیں۔ جموں کشمیر کے گورنر نے ریاستی اسمبلی کو بدھ کی رات کو’ اچانک ‘ تحلیل کر دی گئی تھی۔کچھ گھنٹے پہلے ہی پی ڈی پی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی مدد سے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ ادھر دو ارکان والی پیپلز کانفرنس نے بی جے پی کا اور دیگر جماعتوں کے 18 ممبران اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعوی کیا۔ ہوائی سفر کے درمیان میں سے واٹس اپ پیغام کے ذریعے اپنے دعوے کا خط بھیجنے والے لون نے پی ڈی پی صدر کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کی چیلنج